does adult friend finder work cairns rub and tug chunby girl 1 thing 2 do 3 words 4 you pinay love im bold

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موسم کی خرابی: کراچی سے روانہ پی آئی اے کی پرواز اسکردو میں لینڈ نہ کرسکی

کراچی سے اسکردو کے لیے روانہ ہونے والی قومی ایئرلائن کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے منزل پر نہ اتر سکی، جس پر طیارے کو واپس بلوا لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ ایچ خان کے مطابق پرواز پی کے 455 آج کراچی سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ایئر بس اے 320 منزل پر پہنچ گئی تھی مگر موسم خراب ہونے کی وجہ سے طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے واپس بلوالیا گیا۔

یہ پرواز بعدازاں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئی۔

ترجمان کے مطابق موسم ٹھیک ہوتے ہی مسافروں کو دوبارہ روانہ کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.