پاکستان میں غیر معمولی موسمی خرابی اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے رحیم یار خان میں واقع سیٹلائٹ ریڈار کی سروسز عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو 220 ناٹیکل میل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہورہی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کر دیا ہے، روجھان ریڈار سروسز 8 روز کے لیے معطل رہیں گی۔
روجھان ریڈار بند ہونے کی وجہ سے ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہو گا۔
نوٹم کے مطابق روجھان میں ریڈار ایریا میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر ریڈار سروس بند کی گئی ہے۔
سی اے اے کے مطابق روجھان ریڈار سروس ایریا میں آنے والے تمام جہازوں کو 10منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا جائے گا۔
Comments are closed.