اقوامِ متحدہ نے موسم کے حوالے سے تنبیہ جاری کردی۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق آئندہ چند ماہ میں درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان ہے اور چند ماہ میں ال نینو بننے کا بھی خدشہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق ال نینو کے تحت عالمی درجہ حرارت میں نئے اضافے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں اضافے کے ریکارڈز ٹوٹ سکتے ہیں۔
عالمی موسمیاتی تنظیم کے سربراہ کا بیان میں کہنا ہے کہ دنیا کو ال نینو کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن بھی اپنے خیالات کا اظہار کرچکی ہیں۔
شیری رحمٰن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ رواں سال جون میں ال نینو سمندری رجحان کی واپسی کی پیش گوئی ہماری مقامی پیشگوئیوں سے ملتی جلتی ہے، ال نینو سمندری رجحان کی واپسی سے دنیا بھر میں شدید ماحولیاتی واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
Comments are closed.