وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے ہماری زندگیوں پر کئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کردیا، پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اشیاءخورونوش درآمد کرنا پڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خوراک کا عالمی دن غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اُجاگر کرتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک جس کی پہلے سے ہی کمی تھی، قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں سے خوراک کی عالمی سطح پر مزید قلت کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پر کئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، عالمی سطح پر غربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔
Comments are closed.