متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کی وجہ سے عوام جمہوری عمل پر اعتماد کھو رہے ہیں۔ تین سیاسی جماعتوں کی اقتدار میں آنے کی باریاں لگی ہوئی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے بڑی بڑی غلطیاں کیں۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ عوام 75 سالوں سے فیلڈنگ یا بولنگ کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا مخصوص طبقہ بیٹنگ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ملک میں پہلے دو اب تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔ تینوں جماعتیں باریاں لے رہی ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
Comments are closed.