بھارت کے دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کے اسکول کے دورے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اروند کیجریوال نے نریندر مودی کے اسکول کے دورے پر جانے کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آج ملک کی تمام پارٹیوں اور لیڈروں کو تعلیم اور اسکولوں کے بارے میں بات کرنی پڑ رہی ہے اور یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔
عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہلی کے وزیراعلیٰ نے لکھا کہ تمام حکومتیں مل کر صرف پانچ سالوں میں اپنے اسکولوں کو اچھابنا سکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی سے ملک کے اسکولوں کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل بھی کی۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب، ہم نے دہلی میں تعلیم کے شعبے میں شاندار کام کیا ، 5 سالوں میں دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں میں نمایاں بہتری آئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسی طرح ملک بھر کے اسکولوں کو پانچ سالوں میں بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی کےانتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز گجرات کے ایک سرکاری اسکول کا دورہ کیا تھا۔
Comments are closed.