بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نیو یارک میں یواین جنر ل اسمبلی اجلاس کے دوران آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم اور امریکی نائب صدر سے ملاقاتیں کی۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم موریسن سےملاقات ہمیشہ اچھی رہی ہے، ملاقات میں تجارت ، توانائی ،دیگر شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔
مودی نے جاپانی وزیرِ اعظم سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ جاپان بھارت کا انتہائی قابلِ قدر شراکت دار ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعاون کوفروغ دینے والے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
دوسری جانب مودی نے امریکی نائب صدر کاملا ہیرس سے ملاقات کی جس میں امریکا بھارت دوستی مضبوط کرنے سے متعلق متعدد امور پر گفتگو ہوئی۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ ہرش وی شرنگلا نے بریفنگ میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بامعنی ملاقات 1 گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں کورونا، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی میں تعاون، دہشت گردی کے مسئلے پر گفتگو ہوئی۔
Comments are closed.