بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ امریکا کے موقع پر 75 امریکی ممبران کانگریس نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔
ممبران نے اپنے خط میں بھارت میں بڑھتی سیاسی گھٹن، مذہبی عدم برداشت، صحافیوں کو نشانہ بنانے، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل اٹھادیے۔
ممبران نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں صدر بائیڈن ان معاملات پر بھی بات کریں، بھارت کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر استوار ہونی چاہیے۔
خط پر 18 سینیٹرز اور 57 ایوان نمائندگان کے دستخط ہیں۔
Comments are closed.