بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے فون پر رابطہ کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرانے پر بات کی۔
نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم سے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Comments are closed.