بھارت کی مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا لگ گیا۔
چین نے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو قانونی قرار دینے کی کوشش ناکام بنا دی۔
چین نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متنازع علاقے میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔
مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں 22 سے 24 مئی کو جی 20 رکن ممالک کے ورکنگ گروپ کی سیاحت سے متعلق میٹنگ ہو گی۔
Comments are closed.