بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کا انتخابات جیتنے کا آزمودہ بھونڈا منصوبہ منظرِ عام پر آگیا۔
مودی سرکار نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ایک اور کوشش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج بارہ مولہ میں متعدد بھارتی فوجی اور افسر ہلاک ہوئے ہیں۔
مودی سرکار نے پاکستان پر الزام لگا کر بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈراما ہے جس کا مقصد ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا ہے۔
12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھی، مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈراما دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت نریندر مودی سرکار کی سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش تھی، بھارت نے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں تا کہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔
بھارت نے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے، تصاویر اور وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نارمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو ختم کرنے کا جواز پیدا کرنا ہے، ڈرامے کا مقصد پاکستان کے خلاف گھٹیا مہم جوئی کےلیے راہ ہموار کرنا ہے۔
Comments are closed.