مودی سرکار میں بھارتی نوجوان تیزی سے بےروزگار ہونے لگے۔ نئی دہلی سے عالمی میڈیا کے مطابق رواں سال کے 2 ماہ میں اب تک ایک لاکھ سے زائد بھارتی نوجوان بیروزگار ہوچکے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق 332 بین الاقوامی کمپنیوں نے1 لاکھ سے زائد بھارتی ملازمین کو فارغ کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق گوگل انڈیا نے 12 ہزار، مائیکرو سافٹ نے 10ہزار اور ایمزون نے 8 ہزار بھارتی ملازمین کو فارغ کیا۔ بھارتی نژاد سی ای او سندر پچائی مودی کی پالیسیوں کے سامنے بےبس ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بیروزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُتر اکھنڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی شہر ڈیرہ دون میں پولیس نے بیروزگار نوجوانوں پر تشدد کیا اور 13 مظاہرین گرفتار کرلیے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں 15 بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
Comments are closed.