مودی حکومت نے ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بھی دھوکا دے دیا۔ نریندر مودی نے الیکشن سے قبل ووٹ بٹورنے کی خاطر ایک رینک، ایک پینشن کا وعدہ کیا، بعد میں آنکھیں پھیرلیں، 2008 سے ریٹائرڈ بھارتی فوجی ایک رینک، ایک پینشن کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
2013 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی کے وعدے پر کئی ریٹائرڈ جرنیلوں اور ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے بی جے پی کو ووٹ ڈالا۔
مطالبات پورے نہ ہونے پر جون 2015 میں ریٹائرڈ فوجیوں نے بھارت بھر میں مظاہرے شروع کیے، مظاہروں کے دوران پولیس نے دہلی میں احتجاج کرنے والے ریٹائرڈ فوجیوں اور بیواؤں پر بہیمانہ تشدد کیا۔
مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے 10 سابق آرمی چیفس نے مودی کو خط لکھ کر مذمت کی اور تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا۔
2016 میں صوبیدار رام کشن نے مطالبات کی نامنظوری پر خودکشی کر لی تھی، جبکہ 5 ہزار سے زائد ریٹائرڈ بھارتی فوجی مودی سرکار کو احتجاج کے طور پر اپنے تمغے واپس کر چکے ہیں۔
سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مودی سرکار نے زور زبردستی ترمیم کردہ بل منظورکر لیا۔ ریٹائرڈ فوجیوں نے بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک رینک پانچ کے مترادف پینشن قرار دیا تھا۔
Comments are closed.