منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

مودی حکومت انتخابات جیتنے کیلئے پلوامہ جیسا فالس فلیگ آپریشن دُہرا سکتی ہے، ستیا پال ملک

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ جیسا فالس فلیگ آپریشن دُہرا سکتی ہے۔ 

 اپنے  ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے ستیاپال ملک نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن رام مندر پر حملہ یا بی جے پی لیڈر کے قتل کی سازش بھی ہوسکتی ہے۔ 

ستیا پال ملک کے مطابق مودی حکومت اگر پلوامہ حملہ کر سکتی ہے تو وہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔ مودی کی جماعت بی جے پی اقتدار سے الگ ہو جائے ورنہ شکست اس کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ بی جے پی 2024 کے انتخابات نہیں جیتے گی۔ 

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی ایک انٹرویو میں ستیاپال نے پلوامہ حملے کو مودی کا ڈرامہ قرار دیا تھا۔ 

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے بی جے پی کی شکست اور فالس فلیگ آپریشن کے ستیا پال ملک کے حالیہ دعوے سچ ثابت ہو رہے ہیں۔ 

محبوبہ مفتی کے مطابق بی جے پی پارٹی کا اصل ایجنڈا ’سب کا وناش‘ یعنی سب کی تباہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.