ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

مودی حکومت اقلیتوں کا تحفظ نہیں کرے گی تو بھارت کا شیرازہ بکھر سکتا ہے، بارک اوباما

سابق امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ اگر نریندر مودی کی حکومت بھارت کی نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔ 

یہ بات اُنہوں نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں صدر بائیڈن کو ہندو اکثریت والے بھارت میں مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا معاملہ اُٹھانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مودی سے ملتا تو یہ دلیل دیتا کہ اگر وہ بھارت کی نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کریں گے تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ بڑے پیمانے پر داخلی اختلافات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ یہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ بھارتی ہندوؤں کے مفاد کے بھی خلاف ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.