بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو عوام کا اعتمادحاصل ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوامی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کئے ہیں، موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

وزیراعظم عمران خان سےارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں، اراکین نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ وزیر اعظم سورۃ الحجرات کا مطالعہ کرتے تو سیاسی رہنماؤں پرالزامات لگانے کے ساتھ، برےالقاب سے نہ پکارتے۔

ملاقات میں  شیر اکبر خان،سلیم الرحمان، ظل ہما، چوہدری عامرسلطان چیمہ،ملک عمر اسلم خان ، عثمان خان ترکئی، ارباب عامر ایوب، عمران خٹک،جاوید اقبال وڑائچ شامل تھے۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں عبدالمجید خان نیازی، نیاز احمد جھکڑ بھی شریک تھے، معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں،خواتین، اور  غریبوں کے لیے بلا سود قرضے فراہم  کئے جا رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیےحکومت پٹرول، ڈیزل پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تمام اقدامات پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں اٹھائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.