بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موجودہ حکومت کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے ہم افغانستان چلے جائیں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا ملک میں اس وقت انٹرنیشنل سلیکٹیڈ امپورٹڈ کی حکومت ہے، بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا اس سے تو بہتر ہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں وہاں کم از کم ہمارا گزرا تو ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹویٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے میں ہیلتھ اور ایجوکیشن میں اصلاحات لائے ہیں ہر ریجن میں ایک بڑا اسپتال بنائیں گے جو نجی شعبہ کے تعاون سے بنیں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل سلیکٹیڈ امپورٹڈ کی حکومت ہے ان کے پاس آئل کی قیمت کے حوالے سے اختیارات نہیں یہ امریکی احکامات پر عمل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا، پولیو نیشنل ٹاسک فورس میں شرکت نہیں کی،  اس مرکزی حکومت کے ساتھ میں نہیں چل سکتا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبے میں جلد الیکشن ہوں گے اور عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر پھر وزیراعظم بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا، اس سے تو بہتر ہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں، افغانستان میں کم ازکم ہمارا گزارا تو ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.