پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔
ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتا ہوا نظر آ رہا ہے، امید ہے پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔
Comments are closed.