مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے۔
اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکمران پاکستانی معیشت کو کھائی میں دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، امریکی ڈالر 215 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ یہ سیاسی غیریقینی کی صورتِ حال معیشت کو تباہ ک ررہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام اس صورتِ حال سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، اب اس غلط تجربے کو مکمل طور پر روکنے کا وقت ہے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناقص فیصلوں پر پاکستان کو اب مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا۔
Comments are closed.