ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں مسلط شدہ حکومت ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی نے بھی تائید کی ہے کہ یہ حکومت کرپٹ ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم میں شامل ہیں، پی ڈی ایم میں ہی فیصلہ ہوگا، مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے ساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کر سکتی۔
Comments are closed.