وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت 3 ماہ کی چھٹی پر نہیں جاسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے نام پر غور ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں میں بھی رائے ہے کہ ٹیکنوکریٹ بیوروکریٹ، سابق ججز کے بجائے نگراں وزیراعظم سیاستدان ہو تو بہتر ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نگراں حکومت ایسی ہونی چاہیے کہ جو درییش ملکی معاملات پر فیصلے کرسکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کی جو صورتحال ہے کبھی نہیں تھی، اس وقت جو معاملات ہیں حکومت تین ماہ کی چھٹی پر نہیں جاسکتی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جو اس مرتبہ حکومت کے ساتھ معاہدے سے پہلے جو کیا ایسی صورتحال کبھی نہ تھی۔
Comments are closed.