احمد شاہ مسعود کے بھائی اور برطانیہ میں افغانستان کے سابق سفیر احمد ولی مسعود کا کہنا ہے کہ اشرف غنی کو امریکا نے تعینات کیا، اس لیے موجودہ افراتفری کا الزام امریکا کو بھی جاتا ہے۔
روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغانستان میں حالات کے سنبھلنے کے بعد پتہ چلے گا کہ طالبان کنٹرول کا ملک پر کیا اثر پڑے گا، اگر تمام فریقین مذاکرات میں مخلص اور سنجیدہ ہیں تو بات آگے بڑھانے کے کئی راستے اور طریقے ہیں۔
احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام لانے کے لیے پاکستان انتہائی اہم، مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغان فوج پر اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی اور اس کا ہمیں فائدہ بھی ہوا ہے، امریکا نے افغانستان میں سیاسی، عسکری قیادت کا غلط انتخاب کیا جس کی وجہ سے سب ٹوٹ پھوٹ گیا۔
Comments are closed.