بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موت کے کنویں میں موٹرسائیکل چلانے والا بازیگر جاں بحق

راولپنڈی کے ایوب پارک میں سرکس کے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بخت الله جاں بحق ہوگئے۔

موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والے بخت اللہ حادثے کا شکار ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکلسٹ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل گرگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنویں میں موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بخت الله گر گئے تھے، ان کی بیٹی نے انہیں اٹھانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ بخت الله کو موت کے کنویں سے اٹھا کر باہر لے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.