ڈنمارک کے محققین نے ایک مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) چیٹ باٹ تیار کیا ہے جو 78 فیصد درستگی کے ساتھ انسان کی موت کا اندازہ لگاسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک (DTU) کے محققین نے ایک آرٹیفشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی موت کی پیشگوئی کرنے والا چیٹ باٹ تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ (AI Life2vec) سسٹم اپنی پیش گوئیوں کے لیے انسانوں کی ذاتی معلومات جیسے صحت، تعلیم، پیشے اور آمدنی کا استعمال کرتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ماڈل نے 2008ء سے 2020ء تک 60 لاکھ افراد کے صحت اور لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا اور 78 فیصد درستگی کی شرح کے ساتھ موت کی صحیح پیشگوئی کی۔
Comments are closed.