casual encounter hookups my uber hookup emily willis hookup 80 hookup gay vegas hookup hookup Mansfield Center

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موت سے قبل شین وارن کی سچن ٹنڈولکر سے کیا بات ہوئی تھی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کی موت سے قبل ہونے والی بات چیت کا انکشاف کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر کرکٹ کھلاڑی، برائن لارا کے ساتھ لائیو چٹ چیٹ کی۔

اس انٹرویو کے دوران انہوں نے مارچ کے آغاز میں 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو خرجِ عقیدت پیش کیا۔

شین وارن سے سے متعلق بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ’اُن کی اور شین وارن کی آخری  ملاقات آئی پی ایل میچز کے بعد، لندن میں 2021ء میں  ہوئی تھی۔‘

سچن ٹنڈولکر کہا کہ ’2021ء میں  آئی پی ایل کے اختتام پر وہ کچھ وقت لندن میں گزارنے چلے گئے تھے، وہاں اُن کی اور شین وارن کی ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے ایک ساتھ گالف کھیلنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’شین وارن کے ساتھ وقت گزارنے میں بہت مزہ آتا تھا، شین وارن جب آس پاس ہوتے تھے تو ایک بھی لمحہ سنجیدہ نہیں گزرتا تھا، شین وارن کی حسِ مزاح بہت اچھی تھی، وہ صرف ایک اسپینر بالر نہیں بلکہ قدرتی طور پر سوئینگ کے بھی ماہر تھے۔‘

سچن ٹنڈولکر کا بتانا تھا کہ ’وہ گالف کے اچھے کھلاڑی تھے، اُنہیں شین وارن کے لیے ’تھے‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا مگر جو بھی ہوا ہمیں اُسے قبول کرنا ہوگا، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں زندہ رہیں گے۔‘

شین وارن سے ہونے والی آخری بات چیت سے متعلق سچن کا کہنا تھا کہ ’شین سے لندن میں ملاقات کا بہت مزہ آیا تھا، مجھے یاد ہے کہ میں نے اُنہیں آخری میسج موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہونے پر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے شین وارن سے اُن کی خیریت دریافت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ سب ٹھیک ہے ناں؟ امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے،‘ اس پر شین وارن کا جواب میں کہنا تھا کہ ’ انہوں نے گھومنے پھرنے کی غرض سے موٹر سائیکل باہر نکالی تھی اور وہ پھسل گئی،  میں زخمی ہو گیا لیکن مجھے ٹھیک ہونا چاہیے  تھا۔‘

سچن نے بتایا کہ اس پر میں شین وارن کو جواب دیا تھا کہ ’آپ اپنی گیند کو تو جیسے چاہے گھما سکتے ہیں مگر بائیک کو گھمانے کا خیال اچھا نہیں ہے میرے دوست۔‘

میرے اس جملے پر شین وارن کا کہنا تھا کہ ’وہ 4 سے 5 دن سے درد کش ادویات لے رہے ہیں اور اب اُنہیں ٹھیک ہو جانا چاہیے۔‘

سچن ٹنڈولکر نے شین کے وارن کے ساتھ کھیلے گئے اپنے پہلے میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے شین وارن کے خلاف پہلا میچ 1991ء میں کھیلا تھا، یہ ایک پریکٹس میچ تھا، ہم پرائم منسٹر الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہے تھے، اس دوران اُن کی توجہ دوسرے بالرز پر مرکوز تھی اور وہ اس وقت تک دو سال بین الاقوامی کرکٹ بھی کھیل چکے تھے۔‘

اس میچ کے دوران شین وارن نے اُنہیں  ناقابل یقین گیندیں کروا کر توجہ اپنیہ جانب مبذول کروائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.