کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق منی ٹرک ڈرائیور خالد کا کہنا ہے کہ 10 بجے کے قریب موچھ گوٹھ کے مقام پر دھماکا ہوا۔
منی ٹرک ڈرائیور خالد نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ گاڑی بک کرانے کے لیے میرے پاس شام 6 بجے فون آیا تھا، 9 بج کر 20 منٹ پر منی ٹرک میں خاندان کو لے کر نکلا تھا۔
منی ٹرک ڈرائیور خالد کا بتانا ہے کہ میری گاڑی 3 ہزار میں بک کرائی گئی تھی، 10 بجے کے قریب مواچھ گوٹھ کے مقام پر دھماکا ہوا، موڑ پر گاڑی کی رفتار کم کی تو دھماکا ہوگیا، دھماکے کی آواز زور دار تھی میرے کان بند ہوگئے تھے۔
ڈرائیور خالد کا کہنا ہے کہ پیچھے والا شیشہ ٹوٹنے سے لگا کہ دھماکا گاڑی میں ہوا ہے، میرے ساتھ دو اور پیچھے 18 سے 20 افراد تھے جن میں زیادہ خواتین اور بچے کم تھے۔
ڈرائیور خالد کا بتانا ہے کہ میں نے گاڑی کے ساتھ چلتے ہوئے یا پیچھے کسی کو آتے نہیں دیکھا، مجھے کچھ نہیں ہوا میرے ساتھ بیٹھےشخص کو چھرے لگے۔
Comments are closed.