سندھ کے قدیم تہذیبی مرکز موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے 5 کلو سے زائد قدیم سکے برآمد ہوگئے۔
ڈائریکٹر موئن جو دڑو شاکر شاہ نے کہا ہے کہ آثار قدیمہ کی دیوار کی مرمت کے دوران پیتل کے سکے ملے ہیں، جن کا وزن 5 کلو سے زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک صدی بعد موئن جو دڑو سے پہلی بار بڑی تعداد میں سکے برآمد ہوئے ہیں۔
شاکر شاہ نے مزید کہا کہ موئن جو دڑو کے آثار قدیمہ کی دیوار سے برآمد سکوں کو لیبارٹری منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل 1922 میں کھدائی کے دوران 360 سکے برآمد ہوئے تھے۔
Comments are closed.