بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت 7 روز کے لیے دور

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بینک نے 7 روز کے لیے دور کردی۔

اسٹیٹ بینک نے 7 روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں بینکوں سے حکومتی تمسکات خرید کر ایک ہزار 950 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔

سرمائے کی فراہمی منی مارکیٹ سسٹم میں فنڈز کی قلت کے سبب کی گئی ہے۔ فنڈز کی فراہمی 7 اعشاریہ 38 فیصد سالانہ شرح سود پر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.