لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست پر جلد فیصلے کی استدعا کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی شواہد موجود نہیں، بریت کی درخواست دائر کی ہے، لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔
خیال رہے کہ اس کیس کا ریفرنس اگست 2020 میں دائر کیا گیا تھا۔
Comments are closed.