پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتی مچلکے بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرا دیے گئے۔
بینکنگ جرائم کورٹ میں پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ضمانتی مچلکوں کی منظوری کے بعد رہائی کے روبکار جاری کیے جائیں گے۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی 5 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ جیل حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کر دیا تھا۔
جیل حکام نے استدعا کی تھی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا، وضاحت کی جائے۔
Comments are closed.