منی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں ممکنہ کٹوتی پر وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے تحفظات سامنے آگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے منی بجٹ پر وفاقی حکومت کی حمایت کا اختیار کنوینر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ آج بارہ بجے منی بجٹ کی منظوری دے گی، جس کے بعد یہ بل براہ راست قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومتی منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں ان بلز کی شدید مخالفت اور بلز منظوری کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.