بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی، منی بجٹ روکنے کیلئے متحدہ اپوزیشن سے مل کر حکمت عملی بنائیں گے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے، منی بجٹ کے تباہ کن اثرات پرحکومت اور اتحادیوں کے احساس جگانے کی کوشش کریں گے، موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے، حکومت آئی ایم ایف کا تیار کردہ منی بجٹ نہ دے بلکہ استعفیٰ دے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں پہنچا، البتہ بجلی، گیس اور اشیاء کی قیمت مزید بڑھ چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.