جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عوام کا قتلِ عام ہو گا۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران فنانس بل پر سینیٹ میں بحث کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا تازہ دم سونامی آئے گا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا ہے تو پھر منی بجٹ کیوں لایا جا رہا ہے؟
مشتاق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس لگانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، اسے آئی ایم ایف کے حوالے کیوں کر دیا، اس طرح تو اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن جائے گا۔
جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی حکومت پر کی گئی تنقید پر اپنے ردِ عمل کے اظہار میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پیٹرول جماعتِ اسلامی کے مرکز سے نہیں نکلتا۔
انہوں نے کہا کہ آپ جن کے ساتھ بیٹھے ہیں ان کی وجہ سے تو ملک کی معیشت تباہ ہوئی، زرداری صاحب کے ہاتھ سے تو سندھ بھی جا رہا ہے۔
وزیرِ مملکت علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ آپ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ آ کر بیٹھ جائیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین ڈکلیئر کیا ہے۔
Comments are closed.