ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا۔
جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد منی بجٹ نافذالعمل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے عام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر اضافہ نہیں ہوا، عام بیکریوں پر اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل بھی نہیں ہوگا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں کھلے دودھ، دہی کی قیمتیں نہیں بڑھیں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی برقرار ہیں۔
ترجمان وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ گھی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی رد و بدل نہیں ہوگا۔
Comments are closed.