حکومت نے منی بجٹ سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات تاحال دور نہیں کیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تجاویز اور مطالبات کے معاملے کے حوالے سے حکومت اب تک اس کے تحفظات دور نہیں کر سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم منی بجٹ میں 11 ترامیم والا معاملہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے رکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد منی بجٹ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے قبل اپنے 11 مطالبات ایوان میں بھی پیش کیے اور وزیرِ خزانہ کو بھی بتائے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ذمے داران نے شکوے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہماری ترامیم پر غور کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
Comments are closed.