گالفر منیزہ شاہین نے سنگاپور سے آر اینڈ اے گالف رولز اسکول سے لیول ٹو کورس پاس کرلیا۔
انہوں نے رواں سال مارچ میں لیول ون کورس کا امتحان 96 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا۔
اس دوران انہوں نے ملک میں ہونے والے کئی مقابلوں میں شرکت بھی کی۔
منیزہ شاہین اگلے سال لیول تھری کورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے وہ مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔
منیزہ کا ارادہ ہے کہ وہ رولز آفیشل بن کر اپنے ملک میں گالف کی پروموشن میں کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔
پاکستان ویمن گالف فیڈریشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسما افضال شمسی نے منیزہ شاہین کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.