کراچی کے علاقے منگھوپیر میں غیرت کے نام پر شوہر نے بھائیوں سے مل کر اپنی کی ناک کاٹ دی، واقعے میں ملوث خاتون کے شوہر اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بھائیوں لقمان اور خمیسہ کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کا الزام ہے کہ اسے اپنی اہلیہ کے کردار پر شبہ تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے دیور نے واقعے کے بعد خاتون کے والد کو فون کرکے واقعے سے آگاہ کیا، باپ کے پہنچنے پر دیور نےخاتون کی ناک کاغذ میں لپیٹ کر اسے دے دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
Comments are closed.