منکی پاکس کے انسان سے جانوروں میں منتقل ہونے کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 4 سالہ اٹیلین گرے ہاؤنڈ کے جسم پر 10جون کو چھالے نمودار ہوئے اور مالکان اس کو پیرس کے ایک اسپتال لے کر گئے جہاں اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کا پالتو کتا منکی پاکس میں مبتلا ہے۔
مالکان نے بتایا کہ جب گھر والوں میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنے پالتو کتے کو دیگر افراد اور جانوروں سے گھلنے ملنے سے روکنے کے لیے احتیاط برتی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ گھر والوں میں اس وائرل بیماری کے سامنے آنے کے تقریباً دو ہفتوں کے اندر ہی ہمارے پالتو کتے میں بھی منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔
اس کتّے کا معائنہ فرانس کے دارالحکومت میں قائم سوبون یونیورسٹی میں کیا گیا۔
واضح رہے فرانس میں منکی پاکس 17 سو سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
Comments are closed.