منڈی بہاء الدین میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
بیوہ ماں نے الزام لگایا کہ ملزمان نے 6 ماہ قبل بیٹے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور پھر دھمکیاں دے کر اس کو کئی ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بااثر افراد مقدمہ خارج کرنے اور صلح کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
چک 30 شادیوال کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ گاؤں کے 4 لڑکوں نے بیٹے کو 6 ماہ قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بیٹے کو کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی اور متعدد بار زیادتی کرتے رہے۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی۔
اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ضیغم شاہ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر تین ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.