وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل کے بند پر پانی کا شدید دباؤ تھا، شہر کے ڈوبنے کا خطرہ تھا۔
وزیرِ اعلیٰ نے منچھرجھیل پر کٹ لگانے سے متعلق اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آر ڈی 14 پر کٹ لگایا ہے، جس سے5 یونین کونسل متاثر ہو رہی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے بھان سعید آباد اور سیہون کو بچائیں۔
واضح رہے کہ منچھر جھیل کو باغ یوسف کےمقام پر کٹ لگا دیا گیا، جھیل میں کٹ لگانے سے 5 یونین کونسلوں کی 83 ہزار سے زائد آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔
منچھر جھیل میں کٹ لگنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ کا آبائی حلقہ یو سی واہڑ سمیت بوبک،جعفر آباد،چنا اور یو سی اراضی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.