بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منچھر جھیل پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ

سندھ کی منچھر جھیل پر پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، ڈپٹی کشمنر جامشورو کے مطابق پانی کی سطح 22.705 فٹ ہے۔

ڈپٹی کمشنر فرید الدین کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل پر خطرے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کیلئے اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں، منچھر جھیل کو کٹ نہں لگائیں گے، آخری وقت تک کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.