وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے ٹرین سے گرے شخص کوبچانے والے پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کے لیے 50ہزار روپےانعام کا اعلان کردیا۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو نے ریلوے ٹریک پر شخص کی جان بچائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جمیل کلہوڑو جیسے پولیس اہلکار جوانوں پر فخر ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو 23 مارچ کو ایوارڈ دیا جائےگا۔
عمران خان نے کانسٹیبل کی پُھرتی کی داد دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔
Comments are closed.