بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منظور وسان پیشگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں، جمال صدیقی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے منظور وسان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ منظور وسان پیشگوئیوں کے بجائے عوام کی فکر کریں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے عوام تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، پی پی رہنما مسخریاں چھوڑ کر کروڑوں لوگوں کی بحالی پر توجہ دیں۔

جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دن گننے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کیلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ مشیر زراعت منظور وسان نے کہا تھا کہ عمران خان کے لیے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں، مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے، وہ پھنس چکے ہیں، جنہوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.