مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، عمران خان کیلئے مستقبل میں کوئی اچھی نوید نہیں۔
منظور وسان نے کہا کہ 29 اکتوبر سے 29 نومبر تک خطرناک صورت حال ہونے والی ہے، عمران خان سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے۔
مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں معلوم ہو جائے گا کہ عمران خان مقبول ہے یا نہیں، 2018 میں کہا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کرے گا۔
Comments are closed.