california hookup bar asian girls being honest about wanting hookup reddit hookup Illinois hookup Monmouth Junction NJ hookup que significa hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منظم انداز میں فوج کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منظم انداز میں فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں۔

’’انہیں جب حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں‘‘

انہوں نے کہا کہ انہیں جب بھی حکومت ملی انہوں نے سازشیں کیں، بلاول اور مولانا فضل الرحمٰن نے ہاری ہوئی پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سیاسی محاذ پر حکومت مکمل اعتماد کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر ِاعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ پُراعتماد ہیں۔

’’مولانا، نواز ، زرداری فوج کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں‘‘

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ اپنے فائدے کی اصلاحات چاہتے ہیں، ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن فوج سے متعلق سیاسی کنٹرول کی اصلاحات چاہتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور آصف زرداری فوج کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب پولیس کی طرح فوج کو کنٹرول کرنے کا نظام چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مشورہ دے ڈالا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں کے ساتھ اور کٹھمنڈو میں مودی کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں، اس ملاقات کے بعد مودی نواز شریف کی نواسی کی شادی پر بغیر ویزے کے پاکستان آئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے دفترِ خارجہ کو بھی بھارت کے بارے میں ہدایات جاری کی تھیں، شریف خاندان کی سازشی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام ایم این ایز کی حمایت ہمیں حاصل ہے، ہمیں 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن نے 172 ارکان اسمبلی میں لے کر آنے ہیں، اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر صاحب نے کرنا ہے، وہ بااختیار ہیں، جب چاہیں اجلاس بلائیں۔

’’تحریکِ لبیک کو بھی بھارت سے مکمل سپورٹ تھی‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریکِ لبیک کو بھی بھارت سے مکمل سپورٹ ہو رہی تھی، کبھی تردید نہیں آئی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عمران خان اور پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جب تک عثمان بزدار کو اعتماد حاصل ہے وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، غیرت کو بیچ کر تجارت نہیں کر سکتے، قیادت کے پاس عزتِ نفس ہو گی تو عوام میں بھی آئے گی، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی کانفرنس میں وزرائے خارجہ 21 سے 22 مارچ کو آئیں گے، وزرائے خارجہ اور دیگر ملکوں کے سفیر 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی کانفرنس سے پہلے یہ ڈرامہ ختم ہو جائے، آج پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، جس کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.