اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

منصور رانا نے پاکستان شاہینز کیساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق منصور رانا کو پی سی بی نے شاہینز کے ساتھ زمبابوے جانے کی پیشکش تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی مینجمنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

منصور رانا لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق منصور رانا کو پی سی بی نے پاکستان شاہینز کا مینجر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی قومی ٹیم کے مینجر کے لیے ریحان الحق کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

منصور رانا کو افغانستان سیریز کے لیے بھی مینجر برقرار رکھا گیا تھا۔

پی سی بی نے مینجر کے عہدے کے لیے اشتہار دے رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.