اسرائیل کے چیف ملٹری ترجمان ڈینیل ہاگری کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز منصوبے کے مطابق آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈینیل ہاگری نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹوں میں غزہ کے درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے اسرائیل کی زمینی فورسز کے مقام کی تصدیق نہیں کی۔
رپوٹ میں فلسطینی ریڈ کریسنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ غزہ کے القدس اسپتال کے اردگرد اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کی وجہ سے اسپتال پر ممکنہ حملےکے خطرے کے پیشِ نظر مریض، اسپتال میں پناہ لیے افراد اور طبی عملہ پریشان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹینک غزہ شہر کے مضافات کا رخ کر رہے ہیں اور اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمال سے جنوب کی جانب کی ایک اہم سڑک کو منقطع کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کی پٹی کو 2 حصّوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔
Comments are closed.