منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 پولیس افسران و اہلکار نوکری سے برخاست کر دیے گئے۔
اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ برخاست افسران میں 9 سب انسپکٹر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبلز شامل ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق افسران اور اہل کاروں کو انکوائری کے بعد فارغ کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل سامنے آیا۔
دریں اثنا سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں۔
Comments are closed.