کراچی کے ضلع شرقی کے ماڈل کالونی تھانے کے ایس ایچ او کو بھی منشیات فروشوں سے مبینہ طور پر ملی بھگت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ضلع کورنگی کے ماڈل کالونی تھانے کے ایس ایچ او انیس الرحمان ابڑو پر الزام ہے کہ انہوں نے دو روز قبل منشیات سے بھری گاڑی پکڑی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں کرسٹل سمیت دیگر منشیات موجود تھی۔ ایس ایچ او نے گاڑی کو پکڑنے اور ملزمان کو حراست میں لینے کا تھانے کے ریکارڈ میں کوئی اندراج نہیں کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او ماڈل کالونی کا یہ فعل غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
حکام کو ملنے والی خفیہ رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او نے پکڑی گئی گاڑی تھانے میں چھپاکر کھڑی کی اور ہوٹل والے کی مدد سے ملزمان سے ڈیل کی کوشش کی گئی۔ منشیات فروشوں کی سرپرستی اور ساتھ دینے پر ایکشن لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او انیس الرحمان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اسی ماڈل کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.