کراچی پولیس نے منشیات کے اڈوں سے متعلق جیونیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا۔
کراچی پولیس نے منشیات سے متعلق اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر اعلامیہ جاری کیا، اس سے قبل آج اس رپورٹ کو ایک سال پرانا قرار دیا گیا تھا۔
اب کراچی پولیس نے اعلامیے میں کہا ہے کہ رپورٹ ایک ہفتے پرانی ہے، منشیات کے اڈوں میں ملوث اہلکار و افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں سال غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 180 افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کراچی پولیس نے اعلامیے میں کہا کہ 62 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا جبکہ 15 پولیس اہلکاروں کو جبری ریٹائر بھی کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ انکوائری مکمل ہونے پر افسران و اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پولیس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ منشیات کے اڈوں کی سرپرستی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا۔
Comments are closed.